ؒلاہور( نیوز ڈیسک)محکمہ خوراک نے گندم خریداری مہم میں شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے خفیہ مانیٹرنگ کےلئے منصوبہ بندی کر لی ۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ خوراک نے گندم خریداری مہم کو شفاف بنانے کےلئے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے خریداری مراکز کی خفیہ مانیٹرنگ کافیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں طریق کار طے کر لیا گیا ہے جسے پیشگی منظر عام پر نہیں لایا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ہدایات دی ہیں کہ باردانے کی حکومتی پالیسی کے مطابق تقسیم سمیت گندم کے اتارے جانے تک ہر معاملے میں شفافیت نظر آنی چاہیے ۔ گندم خریداری مہم کے دوران صوبائی وزیر خوراک ، سیکرٹری خوراک اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اچانک دورے کریں گے ۔