پشاور /اسلام آباد (نیوز ڈیسک )خیبر پختونخوا ہ میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ،مکانات کی چھتیں گرنے اور سیلابی پانی میں بہہ جانے کے واقعات میں بچوں اور خواتین سمیت16 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے،شدید بارشوں سے مختلف مقامات پر سلائیڈ سے راستے بند ہوگئے ، برساتی نالوں میں طغیانی سے متعدد پن بجلی گھر تباہ ہوگئے، شاہراہ قراقرم بند ہوگئی جس سے کئی مسافر گاڑیاں پھنس گئی ،دریا سوات میں اونچے درجے کا سیلاب اور سوات ضلعی انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کردیا،پشاور میں شدید بارش کے باعث سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں ،محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر میں اکثرمقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی۔چارسدہ میں بھی شبقدر کے گاو¿ں چلماری میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ دب کر جاں بحق ہو گیا جب کہ ماں اور بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ بالاکوٹ کے گاو¿ں پھاگل کاغان میں بھی گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گئے۔ شانگلہ میں پولیس کے مطابق لیلونئی کے علاقے میں لینڈ سلائیڈ سے ایک گھر مکمل طور تباہ ہوا جس میں4 افرادجاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ضلعی ہسپتال الپوری منتقل کیاگیا۔مارتونگ میں گھر کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوئے۔ضلع بھر میں 20سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔اس کے علاوہ شانگلہ میں شدید بارشوں سے مختلف مقامات پر سلائیڈ سے راستے بند ہوگئے ہیں جبکہ برساتی نالوں میں طغیانی سے متعدد پن بجلی گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ سوات کے علاقے بحرین میں دریا میں طغیانی سے رابطہ پل بہہ جانے سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔دریا سوات میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور سوات کے ضلعی انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہیں۔چترال میں تورکہو روڈ شوچ کے مقام پر لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے آمد ورفت کے لیے بند ہوگیا ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات ہیں۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔