اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پرویز مشرف کا نام سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ای سی ایل میں ڈالا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کے دوران پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا پرویز مشرف کا نام سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ پرویز مشرف کے معاملے پر تحریری ریکارڈ قوم کے سامنے رکھوں گا۔ چند سیاستدان جنہوں نے اپنے دور میں کچھ نہیں کیا اب باتیں کرتے ہیں۔ گزشتہ حکومت اور تنقید کرنے والے تجزیہ کار 5 سال سوتے رہے۔ انہوں نے کہا پرویز مشرف کا معاملہ تفصیل سے سوموار کو قوم کے سامنے رکھوں گا۔ فیصلہ کرنے والوں میں اس کو تسلیم کرنے کی جرات بھی ہونی چاہئے۔ پرویز مشرف پر غداری کیس، اکبر بگٹی اور بے نظیر قتل کیس تھے۔ مشرف معاملے پر کہا گیا حکومت غیر سنجیدہ ہے۔ پرویز مشرف کے خلاف مختلف کیسز عدالتوں میں چلتے رہے۔ حکومت عدالتی تحقیقات کے دوران کوئی کارروائی نہیں کر سکتی۔حکومت نے پرویز مشرف کی بیرون ملک جانے کی 3 اپیلیں مسترد کیں۔ عدالت کو بتایا تھا کہ پرویز مشرف بیرون ملک گئے تو واپس نہیں آئیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل نہ کرتے تو پرویز مشرف 15 دن بعد چلے جاتے۔ پراسیکیوشن یا عدالت نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نہیں کہا تھا۔