ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کالی چائے کے حیرت انگیز طبی فوائد

datetime 2  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)چائے تو پاکستان میں اکثر افراد کا پسندیدہ مشروب ہے، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کو ایسے طریقوں سے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جو آپ کو مختلف طبی مسائل سے نجات دلانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔کالی چائے حیران کن طبی فوائد کی حامل ہوتی ہے۔ ایسے ہی کچھ فائدے یہاں درج ذیل ہیں۔

خراشوں سے نجات

کالی چائے میں موجود مرکب خون روکنے والی دوا کی طرح کام کرتے ہیں اور اس کی مدد سے کھلے زخموں یا خراشوں سے خون کو بہنے سے روکا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے ایک ٹھنڈے اور استعمال شدہ ٹی بیگ کو نرمی سے متاثرہ جگہ پر دبائیں جس سے تکلیف اور سوجن میں کمی محسوس ہوگی۔

پیروں کی بو سے نجات

تیز کالی چائے میں موجود تیزابی خوبی بیکٹیریا کو ختم کرتی ہے اور اس سے پیروں پر آنے والے پسینے میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کے لیے دو ٹی بیگز کو آدھا لیٹر پانی میں پندرہ منٹ تک ابالیں، اس کے بعد ٹی بیگز کو نکال کر چائے کو آدھے گیلن پانی میں ڈال دیں۔ اب اس مکسچر کو ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر اپنے پیروں کو پندرہ سے تیس منٹ تک ڈبو کر رکھیں۔ اس عمل کو کچھ دن تک روزانہ دہرائیں۔

آنکھوں کی خارش میں کمی

اگر آنکھیں خشک اور خارش ہو رہی ہو تو دو ٹی بیگز کو گرم پانی میں دس منٹ تک ڈبو کر رکھیں۔ باہر نکالنے پر اس میں اضافی پانی کو دبا کر نکال دیں اور پھر ٹی بیگز کو دس منٹ تک اپنی آنکھوں پر لگائے رکھیں۔ اس سے خارش میں آرام اور سوجن میں کمی آئے گی۔

مسوڑوں کی صحت

کالی چائے میں ایسے اجزا ہوتے ہیں جو ٹشوز کی سوجن کم کرنے کے ساتھ مسوڑوں سے خون بہنے کو روکتے ہیں۔ اگر آپ کے مسوڑے سوج رہے ہیں تو بھیگے ہوئے ٹی بیگز کو براہ راست ان پر لگائیں۔ آپ چائے کو بھی ماؤتھ واش کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں جس سے مسوڑوں کی صحت میں بہتری آتی ہے۔ اگر تحفظ ہو تو ہمیشہ اپنے ڈاکٹر یا دندان ساز کو چیک کروائیں۔

الرجی کے لیے مفید

فلیونوئڈزسے بھرپور ہونے کے باعث کالی چائے الرجیز سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ روزانہ دو، تین کپ پینا آپ کی الرجی کی تکلیف میں کمی لانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

آشوب چشم

اگر آپ اس تکلیف کے شکار ہیں تو گرم اور گیلے ٹی بیگ کو متاثرہ آنکھ پر پانچ منٹ تک لگا کر رکھیں، اس کے بعد ایک ٹھنڈا اور گیلا ٹی بیگ دو منٹ تک لگائے رکھیں۔ اس عمل سے سوجن میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ اس عمل کو دن میں نئے ٹی بیگز سے کئی بار دہرائیں۔ ہونٹوں کے زخموں کا علاج چائے میں موجود فلیونوئڈزاور کیفین موجود ہوتے ہیں اور ہونٹوں کے کونوں پر زخم سے نجات کے لیے استعمال شدہ ٹھنڈے ٹی بیگ کو متاثرہ جگہ پر لگائیں اور دس منٹ تک دبا کر رکھیں۔ یہ عمل دن میں تین سے چار دفعہ دہرائیں۔

ہیضے سے بچائے

کالی چائے میں موجو تیزابیت آنتوں کی صفائی کرتی ہے، جس سے جسم کو سیال مواد جذب کرنے میں مدد ملتی ہے اور آنتوں کی سوجن میں کمی آتی ہے۔ بہتر فائدے کے لیے بغیر کیفین کی سیاہ چائے کو پی کر دیکھیں، جس میں آپ شہد بھی ملا سکتے ہیں۔

جوتوں سے بننے والے زخموں کا علاج

اگر جوتوں کی وجہ سے ایڑی پر زخم بن گئے ہیں تو گرم ٹی بیگ کو استعمال کرکے دیکھیں، اس میں موجود قدرتی اجزاء میں جراثیم کش خوبیاں ہوتی ہیں جبکہ اس عمل کو دن میں پانچ بار دس سے پندرہ منٹ تک دہرائیں۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…