ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

شہتوت کے انسانی صحت پر اثرات، آپ جان لیں تو کسی بھی قیمت پر لے لیں

datetime 2  اپریل‬‮  2016 |

لاہور (نیوز ڈیسک) یوں تو قدرت نے اپنی مخلوق کیلئے دنیا بھر میں بے شمار پھل پیدا کیے ہیں ان سب کی افادیت بھی اپنی اپنی جگہ اہم ترین ہے ۔علا وہ ازیں اگر بات ہو موسم کی تو موسم گرما میں کئی مزیدار پھل آتے ہیں جن میں آم، گرما، جامن، خربوزہ اور تربوز شامل ہیں لیکن ایک ایسا پھل بھی آتا ہے جس کے فوائد تو بے شمار ہیں لیکن ہم اسے اپنی لاعلمی کی وجہ سے

زیادہ استعمال نہیں کرتے۔اس پھل کا نام شہتوت ہے اور پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں یہ پھل وافر مقدار میں پیدا ہوتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ اس پھل میں کئی طرح کے فوائد پائے جاتے ہیں اور اسے باقاعدگی سے استعمال کرنے سے انسان کا مدافعتی نظام مضبوط ہونے کے ساتھ کئی طرح کی بیماریوں سے بچا رہتاہے۔اس میں وٹامن سی،کیروٹین،پیسٹین ،منرلزاور فائبر وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اور اس کے استعمال ٹانسلز، کھانسی، بخار، ہیضہ، سردرد اور انفیکشن سے نجات ملتی ہے۔اس میں موجود وٹامن سی کی وجہ سے جسم میں انٹی آکسیڈینٹس کی مقدار بڑھتی ہے اور ہم مختلف طرح کی انفیکشنز سے پرامن رہتے ہیں۔وٹامن سی کے علاوہ ان میں وٹامن اے اور ای بھی پائی جاتی ہے جو کہ جلد کےلئے بہت مفید ہے۔اس میں وٹامن کے اور بی کمپلیکس کی وجہ سے جسم میں فولک ایسڈ کی مقدار درست سطح پر رہتی ہے۔اس میں منرلزجیسے پوٹاشیم، میگنیزاور میگنیشیم پایا جاتا ہے۔پوٹاشیم کی وجہ سے ہمارا بلڈ پریشرکنٹرول میں رہتا ہے اور ہمارے دل کی دھڑکن ٹھیک طرح کام کرتی ہے۔امید ہے کہ ان تمام فوائد کے بارے میں جان کر آپ قدرت کے اس انمول تحفے سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے اور اسکا استعمال بڑھا دیں گے –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…