اتوار‬‮ ، 15 فروری‬‮ 2026 

دار چینی کے جادوئی فوائد ، یہ خبر آپ کو ضرور پڑھنی چاہئیے

datetime 10  مئی‬‮  2016 |

دار چینی ایسا مصالحہ ہے جو گھروں میں بہت عام استعمال ہوتا ہے مگر اس کے فوائد کھانوں تک ہی محدود نہیں۔درحقیقت آپ اس سے ایسے حیران کن فوائد حاصل کرسکتے ہیں جس کے بارے میں آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔درج ذیل میں دار چینی کے ایسے ہی انوکھے طریقہ استعمال دیئے گئے ہیں۔

مچھر یا کیڑوں کے کاٹنے سے ہونے والی جلن سے نجات

اگر مچھر یا کسی کیڑے کے کاٹنے سے جلن اور خارش ہورہی ہے تو دارچینی کے ایک ٹکڑے کو ایک چمچ شہد میں مکس کرکے ایک پیسٹ تیار کرلیں اور پھر اسے متاثرہ جگہ پر لگالیں۔

کیل مہاسوں کا علاج

دارچینی کیل مہاسوں کے نشانات تیزی سے ختم کرتی ہے اور بیکٹریا ختم کرنے ان کے ابھرنے کی روک تھام بھی کرتی ہے۔ ایک چائے کے چمچ دار چینی کو ایک چائے کے چمچ جائفل اور ایک چمچ شہد میں مکس کریں۔ اس مکسچر کو متاثرہ جگہ پر لگائیں اور بیس منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

گردن کے درد میں آرام

دارچینی کے اندر موجود اجزاءکندھوں اور گردن کی تکلیف میں کمی لانے میں مدد دیتے ہیں۔ ایک جراب کا تین چوتھائی حصہ سفید چاولوں، دو دار چینی کے ٹکڑوں اور ایک چمچ لونگ سے بھرلیں۔ اسے مائیکرو ویو میں دو منٹ تک گرم کریں اور پھر اپنی گردن کے گرد پھیلادیں۔ آپ جراب کو گرم کرنے اور گردن پر رکھنے کا عمل اس وقت تک جاری رکھیں جب تک مصالحوں کی مہک ختم نہ ہوجائے۔

نظام ہاضمہ بہتر بنائے

دارچینی دافع ریاح مصالحہ ہے یعنی اس کی کیمیائی خوبیاں پیٹ میں گیس اور اپھار کو کم کرتی ہے۔ اسے اپنی غذا کے ذریعے استعمال کریں یا کھانے کے بعد اس کا ٹکڑا چوسنے سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔

چیونٹیوں سے نجات

دارچینی کا ٹکڑا کسی ساشے میں ڈال کر کچن کیبنٹ میں رکھ دیں تاکہ چیونٹیاں وہاں نہ جائیں یا اس کا سفوف چیونٹیوں کے داخلی مقامات پر چھڑک دیں۔ کچن کے شیلف میں دار چینی کو چھوڑ دینا جگہ کو خوشبودار بناتا ہے جبکہ کیڑوں کو دور رکھتا ہے۔

بو سے نجات

کبی کبھار کھانا خراب ہونے سے پورے گھر میں بو پھیل جاتی ہے اور اگر ایسا ہوجائے تو پریشان ہونے کی بجائے دار چینی کے سفوف کو کسی برتن میں ڈال کر ایک گھنٹے تک چولہے پر بھونے مسئلہ حل ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…