منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

یہ سبزیاں کھائیں اور ڈپریشن کو میلوں دور بھگائیں۔۔

datetime 2  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یہ ایک عام سی بات ہے کہ ہرشخص کبھی نہ کبھی اداس ہوجاتا ہے،لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک ایسی بیماری ہے جس کی وجہ سے انسان ہمیشہ اداسی کا شکار رہتا ہے اور یہ اداسی اس انسان کی روز مرہ زندگی کو بھی متاثر کردیتی ہے۔اور اس کے مریضوں کی پہچان ماہرین کچھ اس انداز میں بیان کرتے ہیں کہ اکثر اس بیماری کا شکار مریض چھوٹی چھوٹی بات پر اپنے آپ کو کوستا ہے اور اس کو ایسا محسوس ہونے لگتا ہے کہ وہ کسی کام کا نہیں ہے۔یہ بیماری ڈپریشن کہلاتی ہے اور اکثر اس بیماری کا شکار لوگ سمجھتے ہیں کہ اس کا کوئی علاج نہیں ہے، لیکن اگر آپ کو بھی ایسا محسوس ہوتا ہے تو اب گھبرانے کی کوئی بات نہیں کیونکہ آج ہم کچھ ایسی گھریلو ٹرکس بتانے جارہے ہیں جو ڈپریشن کو میلوں دور بھگا دیتی ہیں۔
ہری ہری سبزیاں یا پتوں والی غذائیں
ہری ہری سبزیاں یا پتوں والی غذائیں جیسے پالک، مولی، مٹر یا بندگوبھی کھانے سے ڈپریشن میں کمی واقع ہوتی ہے اس بات کو نیویارک کی ایک یونیورسٹی میں تحقیق کے ذریعے بھی ثابت کیا جاچکا ہے۔اس تحقیق کے ذریعے یہ بات اخذ کی گئی کہ ڈپریشن اور فولک ایسڈ کے لو لیول کا ایک بڑا ہی گہرا تعلق ہوتا ہے اور فولک ایسڈ کے لو لیول کی وجہ سے اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ انسان ڈپریشن کا شکار ہوجاتا ہے۔اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ہری سبزیوں میں فولک ایسڈ بھر پور مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ ڈی این اے سین تھیسس اور خون کے نئے خلیات کی تعمیر میں مدد دیتا ہے،جس کی وجہ سے ڈپریشن میں پچاس فیصد تک کمی واقع ہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ وٹامن بی سکس کی فراہمی بھی ڈپریشن میں کمی کا باعث بنتی ہے اور یہ ہمیں چکن، آلواور سرخ مرچ کے استعمال سے حاصل ہوتا ہے۔اس تحقیق کے بعد ماہرین نے اس بات کا اظہار کیا کہ ہری سبزیوں کا استعمال نہ صرف ڈپریشن کا شکار ہونے سے بچاتا ہے بلکہ یہ جسم کو قوت و توانائی بھی مہیاء کرتا ہے،ماہرین نے ہری سبزیوں کے استعمال کو ہر انسان کے لئے لازمی قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ جو خواتین و حضرات ہری سبزیوں کا استعمال اپنی روز مرہ زندگی میں کرتے ہیں تو وہ کئی بیماریوںسے پرامن رہتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…