جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

نریندر مودی کا دورہ سعودی عرب، پاکستان سے متعلق تہلکہ خیز مقاصد سامنے آ گئے

datetime 2  اپریل‬‮  2016 |

نئی دہلی/اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا سعودی عرب کا دورہ ایک وسیع تر سفارتی حکمت عملی کا حصہ ہے ¾ جس کا مقصد اسلام آباد کے قریب ترین اتحادیوں میں سے کچھ کےساتھ تعلقات قائم کرکے پاکستان پر دباو¿ بڑھانا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری رام مادھیو نے کہاکہ یہ بہت آسان ہے ¾ہمیں پاکستان کو ڈیل کرنے کےلئے سب کچھ کرنا پڑے گا اور اسلام آباد کے دوستوں کے دل جیتنے کےلئے معاشی، حکمت عملی اور جذباتی تعلقات کا سہارا لینا پڑےگاپاکستان کے اتحادی جیسے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ مضبوط تعلقات کی بناءپر بھارت کو عالمی اور علاقائی فورمز پر مزید ہمدردیاں حاصل ہوں گی، جس کی وجہ سے پاکستان پر دباو¿ بڑھے گا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سعودی عرب نے بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران پاکستان کو اوپر لانے کی کوشش کی۔بھارتی حکام نے دعویٰ کیاکہ مودی کے دورے کا وقت بالکل درست ہے کیونکہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات میں دراڑ آچکی ہے دوسری جانب پاکستانی حکام نے ایک بار پھر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں ’دراڑ“آنے کی باتوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کر نے والے عناصر کبھی کامیاب نہیں ہونگے ¾ سعودی عرب پاکستان دوست اسلامی ملک ہیں اور دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید آگے بڑھیں گے ۔سفارتی ذرائع نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اخوت اور محبت کا رشتہ ہے اور دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات مذہبی بندھن سے جڑے ہوئے ہیں پاکستانی حکومت اور عوام کے دل میں سعودی عرب اور سعودی قیادت کےلئے احترام اور محبت کے جذبات پائے جائینگے جبکہ سعودی عرب بھی پاکستان کے لئے انتہائی محبت کے جذبات رکھتا ہے اور کوئی چیز دو طرفہ تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…