واشنگٹن(نیوز ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ پاکستان کا دشمن برطانیہ کا دشمن ہے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیاں قابل تحسین ہے انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی کے ساتھ ملاقات میں کہی ۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور عالمی و علاقائی صورت حال سمیت دیگر عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔برطانوی وزیر اعظم نے سانحہ لاہور پر اظہار افسوس کرتے ہ وئے متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ برطانیہ اور پاکستان دوطرفہ تعاون کے لئے پرعزم ہے انہوں نے پاکستان کی معاشی ، اقتصادی صورت حال کی بہتری کے اقدامات کو بھی سراہا ۔ معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتا ہے خطے میں استحکام کے لئے افغانستا میں امن ضروری ہے ۔