کراچی (نیوز ڈیسک) تین ماہ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی خطے کے دیگر ممالک سے قدرے بہتر رہی۔تفصیلات کے مطابق مالی سال 2016ء کے پہلے تین ماہ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی خطے کے دیگر ممالک سے بہتر ریکارڈی کی گئی۔ تین ماہ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈکس 1 فیصد کمی کا شکار رہا۔ دوسری جانب اسی عرصے کے دوران سری لنکا کی مارکیٹ 13 فیصد جبکہ ویت نام اور بنگلہ دیش کی مارکیٹیں دو، دو فیصد گر گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا یومیہ اوسط کاروباروی حجم 7 ارب روپے سے زائد رہا جبکہ اس عرصے کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے 10 کروڑ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کئے گئے۔