اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈی چوک کو مسمار کر کے دوبارہ تعمیر کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس دوران وزیر داخلہ کو پولیس اور عدالتی مفروروں کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں گئیں جس پر چوہدری نثار نے عدالت کے 4507مفروروں اور پولیس کے 5245مفروروں کو ترجیحی بنیادوں پر گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔چوہدری نثار کا کہناتھا کہ پولیس اپنے مقدمات کی عدالتوں میں بھر پور پیروی کرے۔اجلاس میں سیکریٹری داخلہ اور نیکٹا کے کوآر ڈی نیٹر احسان غنی نے بھی شرکت کی اس دوران وزیر داخلہ کو آن لائن پاسپورٹ کے اجرا کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جس پر وزیر داخلہ نے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے افرد کی گرفتار ی کا حکم جاری کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے ڈی چوک کو مسمار کر کے دوبارہ تعمیر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک ایسا تعمیر کیا جائے کہ کوئی دھرنا نہ دے سکے ،ڈی چوک پر کسی بھی قسم کے اجتماع کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
ڈی چوک پر دھرنوں کا معاملہ ہمیشہ کیلئے ختم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں