جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

مصطفی کمال حد سے آگے بڑھ گئے،الطاف حسین بارے بہت بڑا دعویٰ کردیا

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپورخاص(نیوز ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کا چیپٹر کلوز ہوگیا اور انہیں ایک مسخرے سے زیادہ اہمیت نہ دی جائے جب کہ رابطہ کمیٹی کی اہمیت بھی کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں۔میرپورخاص میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے پتھر مارے انہیں اپنا بنانا ہے، ہم پتھر کا جواب پتھر سے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں لیڈری کرنے یا وزیراعظم بننے نہیں بلکہ جہاد کرنے آئے ہیں اور ہم نے وقت کے فرعون کو للکارا ہے، یہ شخص ہمیں بھی کیڑے مکوڑے سمجھتا ہے جب کہ ہماری اس سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے، 24 اپریل کو 30 سال کی گندگی کو دفن کردیں گے۔مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے ہماری 2 نسلیں تباہ کیں اور ہزاروں لوگ مروا دیئے، سب جانتے ہیں نوجوان لڑکوں کو ’را‘ کا ایجنٹ کس نے بنایا جب کہ میں اردو بولنے والوں سے پوچھتا ہوں تم کس کے پیچھے چل رہے ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس فرعون کو للکارے بغیرمرجاتے تو اللہ کوجواب نہیں دے سکتے تھے۔سابق سٹی ناظم کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا آج آٹھواں دن ہے اور یہ لوگ ہم سے خوفزدہ ہوگئے ہیں جو ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ الطاف حسین کا چیپٹر کلوز ہوگیا،انہیں ایک مسخرے سے زیادہ اہمیت نہ دی جائے جب کہ رابطہ کمیٹی کی اہمیت بھی کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…