لندن( نیوز ڈیسک) یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے رجینیا ٹیک کی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک مچھر جسم سے ایک وقت میں اتنا خون چوستا ہے جس کا حجم رائی کے ایک خشک بیج کے برابر ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ ایک انسان میں اوسطاً 5.5 لیٹر خون ہوتا ہے جو کہ 55 لاکھ مائیکرو لیٹر کے بربر ہوتا ہے۔مگر یہاں یہ بات ذہن میں رہے کہ دنیا میں مچھروں کی 3500 سے زائد اقسام موجود ہیں جو مختلف سائز کے ہوتے ہیں اور خون چوسنے کا حجم بی مختلف ہوتا ہے۔تاہم ایشیاء یا پاکستان میں پائے جانے والے مچھر وہی ہوتے ہیں جو ایک وقت میں ایک 5 مائیکرولیٹر خون چوس سکتے اب اگر حساب کیا جائے تو 11 لاکھ مچھر اگر بیک وقت آپ پر حملہ کریں تو وہ جسم میں دوڑتے تمام خون کو چوس سکتے ہیں اور ایسا ہونا تو ظاہر ہے ممکن نہیں۔تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ خون چوسنے کے معاملے میں جو کیڑا مچھر کے قریب پہنچ سکتا ہے وہ بلیک فلائی یا کالی مکھی ہے جو مچھر جنتا خون ہی چوستی ہے۔اچھی خبر یہ ہے کہ یہ کیڑا ایشیاء میں عام طور پر پایا نہیں جاتا۔