پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاور پلانٹ تعمیرکرنے کے لئے فزیبیلٹی سٹڈی کا کام شروع ہوچکا ہے, مبارک المنصوری

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کے دوست ملک قطر نے پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے دو نئے پاور پلانٹ تعمیر کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق پاکستان میں قطری سفیر سقر بن مبارک المنصوری نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاور پلانٹ تعمیرکرنے کے لئے فزیبیلٹی سٹڈی کا کام شروع ہوچکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قطری اور چینی کمپنیاں پاکستان میں پہلے ہی کوئلے سے چلنے والے چار پاور پلانٹس پر کام کررہی ہیں۔ قطری سفیر نے اس موقع پر توقع کا اظہار کیا کہ ان پاور پلانٹس کی تعمیر پاکستان کے توانائی کے مسائل کو حل کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوگی۔ ایک اور اہم موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قطر پاکستان سے مزید افرادی قوت منگوانے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت قطر میں ایک لاکھ 12ہزار سے زائد پاکستانی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ متعدد نئے پراجیکٹس پر کام کرنے کے لئے مزید افرادی قوت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان پراجیکٹس کے لئے پاکستان سے مزید ملازمین منگوائے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…