اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حبیب میٹرو بینک کے قبل از ٹیکس نفع میں 71.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بینک کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال 2015ءکے دوران بینک کو 12ارب 50کروڑ روپے کا قبل ازٹیکس نفع حاصل ہوا ہے۔ بینک نے اپنے سالانہ اجلاس عام کے دوران حصہ دارو ں کیلئے 20فیصد کے کیش ڈیوڈنڈ کی بھی منظوری دی ہے یہ ڈیوڈنڈ سال 2015ءکیلئے دیئے جانےوالے 20فیصد کے عبوری کیش ڈیوڈنڈ کے علاوہ ہوگا جس سے گزشتہ سال 2015ءکیلئے بینک کی جانب سے اپنے حصہ داروں کو دیئے جانےوالے کیش ڈیوڈنڈ کی شرح 40فیصد ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بینک کے نفع میں ہونےوالے نمایاں اضافہ سے بینک کی فی حصص آمدن 7.31روپے سے بڑھ کر 55.5روپے فی حصص تک پہنچ گئی ہے۔