منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

جلد کو حیرت انگیز دلکشی دینے والے قدرتی اجزا

datetime 31  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

(نیوزڈیسک)انسان چہرے کی جلد کی خوبصورتی کے لیے مہنگی ترین کریمیں اور دیگر پراڈکٹس استعمال کرتا ہے لیکن ان میں موجود کیمیکل جلد پر کئی مضر اثرات مرتب کرتے ہیں لیکن ہمارے ارد گرد ایسی بے شمار جڑی بوٹیاں اور اجزا ہیں جو جلد کو نہ صرف خوبصورت بنا دیتے ہیں بلکہ ان کے استعمال کے کوئی سائیڈ ایفکٹس بھی نہیں ہوتے۔ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ اگر ان اجزا کو توجہ اور تسلسل کے ساتھ استعمال کیا جائے تو چہرہ دلکش اور جاذب نظر ہو جاتا ہے۔
ملتانی مٹی:
اگرچہ کی قسم کی مٹی کو لوگ چہرے کے لیے استعمال کرتے ہیں تاہم ان میں ملتانی مٹی جلد کی صفائی اور چمک کے لیے بہترین ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملتانی مٹی کو پانی، عرق گلاب، گھیگوار، دہی یا پھر دودھ میں ملا کر استعمال کیا جائے تو اس کے نتائج زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔ ملتانی مٹی جلد سے زہریلے مادوں کو نکال کر خلیوں کو نئی زندگی دے دیتی ہے اور چہرے پر دانوں کو بھی روکتی ہے۔
دودھ:
دلچسپ بات یہ ہے کہ زیادہ تر کلینزرز دودھ سے ہی بنائے جاتے ہیں یا پھر ان میں دودھ اہم ترین جز ہوتا ہے۔دودھ نہ صرف چہرے کو صاف کرنے بلکہ چہرے کو چمک دینے کی خوبیاں بھی رکھتا ہے۔دودھ میں موجود چکنائی چہرے پر نمی برقرار رکھتی ہے جس سے چہرہ نرم اور صاف رہتا ہے.
عرق گلاب:
عرق گلاب پھولوں میں سے ایک انتہائی کارآمد پھول ہے جس میں جلد کو خوبصورتی دینے والی کئی خوبیاں موجود ہیں جس میں چہرے کو صاف کرنے کی صلاحیت سب سے زیادہ ہے۔ چند قطرے عرق گلاب کو روئی کے ٹکڑے پر ڈال کر اس سے اپنے چہرے کو روزانہ سونے سے قبل صاف کریں اور یہی عمل صبح بھی دہرائیں۔
چنے کا آٹا:
چنے آٹا زمانہ قدیم سے چہرے کی خوبصورتی کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ چنے کے آٹا کو عرق گلاب میں ملا کر چہرے پر فیس ماسک کی طرح لگا لیں جبکہ اس سے چہرے پر مساج بھی کیا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…