پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

لوگ موبائل پہ چیخ چیخ کر کیوں بات کرتے ہیں ؟ انتہائی دلچسپ رپورٹ

datetime 31  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) شاید ہم سب نے زندگی میں ایک مرتبہ تو کسی کو فون پر چیختے ہوئے سنا ہی ہوگا۔کچھ لوگ پر ہجوم جگہ پر چیخ و پکاربرپا کیے ہوتے ہیں تو کچھ خاموشی میں بھی اونچی آواز میں موبائل پر باتیں کرتے ہیں۔ لیکن آخر اس کی وجہ کیا ہے آخر کیوں لوگ موبائل فون پر بات کرتے ہوئے چیختے ہیں۔حال ہی میں بی بی سی4ریڈیو سٹیشن کی ٹیم ایڈم رتھرفورڈ اور ہنہ فرائی کی جانب سے اس سوال کا جواب جاننے کیلئے تحقیق کی گئی تاکہ لوگوں کہ اس رویے کی حقیقت جان سکیں اور یہ پتہ لگایا جاسکے کہ اس کے پیچھے کوئی سائنسی وجوہ بھی کارفرما ہے۔انھوں نے تحقیق کے دوران سب سے پہلے پرانے زمانے کے ٹیلی فون سیٹس کا مشاہدہ شروع کیا۔ اس مشاہدے کے دوران سامنے آیا کہ پرانے زمانے میں استعمال کیے جانے والے فون سیٹس میں ایک فیچر سائیڈ ٹون کا بھی ہوا کرتا تھا جس کی وجہ سے انسان کو فون پر بات کرتے ہوئے اپنی ہی آواز سنائی دیتی تھی جس سے کسی خاموش جگہ پر آواز کا تعین میں مدد ملتی تھی کہپتہ لگایا جاسکے کہ آپ کی آواز کا شور کس سطح پر ہے۔لیکن موبائل تو موبائل ہے جس میں سائیڈ ٹون کا والیم فکسڈ ہے جو کبھی کبھار شور والی جگہوں پر بات کرتے ہوئے کافی نہیں ہوتا۔مشاہدے کے دوران اک اہم بات یہ بھی سامنے آئی کہ فون پر اونچی آواز میں بات کرنے کا رجحان انسان میں فطری طور پر پایا جاتا ہے اس کے پیچھے کو ئی سائنسی وجوہ کار فرما نہیں ہے۔علا وہ ازیں فون پر گفتگو کرنے کے سلیقے کے حوالے سامنے آنے والا یہ کوئی پہلا مسئلہ نہیں ہے۔ جب فون ابتدائی طور پر ایجاد ہواتو شاہی خاندان کی جانب سے بہت سے سوال اٹھا ئے گئے۔شاہی خاندان کا سوال تھا کہ کیا بے لباسی کی حالت میں فون پر بات کرنا درست ہے؟کیا کسی خاتون سے فون پر بات کرتے ہوئے بھی کھڑے ہو کر بات کرنا ضروری ہے؟پس فون یا موبائل فون سے متعلق اس قسم کے سوالات جنم لیتے رہے ہیں اور لیتے رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…