ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

بال لمبے اور گھنے وہ بھی بس اس سستے اور آسان نسخے سے

datetime 31  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہرعورت کا خواب اچھے کپڑوں اور زیورات کے ساتھ ساتھ خوبصورت بال بھی ہوتے ہیں۔ خواتین بالوں کو لمبا کرنے کیلئے نت نئے ٹوٹکے بھی استعمال کرتی رہتی ہیں ۔قارئین کیلئے ہم ایسے ہی چند ٹوٹکے پیش کر رہے ہیں ۔
1 -انگلیوں کی پوروں سے سر کی مالش کرنے سے بال مظبوط ہوتے ہیں۔
2-لیموں کا ٹکڑا سر میں ملنے سے بالوں کا جھڑنا رک جاتا ہے اور خشکی ختم ہو جاتی ہے۔
3-بالوں میں مہندی لگانا بھی مفید ہے۔ بالوں کی رنگت اور چمک میں اضافہ ہوگا ہیرڈرایر کا بے جا استعمال نقصان پہنچاتا ہے۔
4-سیکاکائی اور ناریل کا تیل لگانے سے سفید بال کالے ہونے لگتے ہیں۔
5-خشکی دور کرنے کے لئے لیموں سے دھونا بھی مفید ہے۔
6-خشکی کے لیے ایک انڈے میں ایک چمچ سرسوں کا تیل ملا کر مساج کریں۔دھوتے وقت صابن یا کوئی شیمپو استعمال نہ کریں۔
7-لیموں کارس اور چینی باہم ملا کر سر پر لگائیں،پانچ یا چھ گھنٹے تک اس سے بال روکھے نہیں رہیں گے صاف اور ملائم ہو جائیں گے۔
8-سیکاکائی کی پھلیاں رات کو بھگو کر رکھ دیں صبح پھلیاں الگ کرکے گودا اندازے سے پیس لیں۔ پانی ڈال کر دھوئیں بال صاف ہو جائیں گے۔
9-گرم پانی میں تولیہ بھگو کر نچوڑ کر سر پر تین منٹ رکھیں اور بعد میں ٹھنڈے پانی میں تولیہ بھگو کر ایک منٹ رکھیں یہ عمل تین چار مرتبہ کریں۔
10-الجھے ہوئے بالوں کو سلجھانے کے لئے نیچے کی طرف سے تھوڑے تھوڑے بال کنگھے کی مدد سے سلجھائیں۔
11-بالوں کو کنگھے کی مدد سے سلجھانے کے بعد اوپر سے نیچے کی طرف کئی بار برش کرنا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…