اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 4 روپے 36 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے،قیمت میں کمی کی منظوری فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی جبکہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ اور ماہانہ300یونٹ استعمال کرنے والے گھریلواور زرعی صارفین پر کمی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
گزشتہ روزنیپرا نے بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دی ،نیپرا حکام کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی ہے،فرنس آئل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔
جس کی وجہ سے بھی بجلی کے نرخ کم کیے گئے،تقسیم کارکمپنیوں کو14ارب روپے کا ریلیف بھی ملے گا۔نیپرا حکام کاکہنا تھاکہ فروری میں 6ارب 20کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔
بجلی 4 روپے 36 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری
30
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں