پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اب انسان چند سیکنڈز کے اندر دنیا کے کسی حصے میں بھی پہنچ سکے گا

datetime 30  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مائیکروسافٹ نے ایک ایسی ڈیوائس متعارف کرائی ہے جس کی مدد سے آپ خود کو دنیا کے کسی بھی حصے میں چند سیکنڈوں میں پہنچا سکتے ہیں۔جی ہاں ہولو پورٹیشن نامی یہ ڈیوائس دور دراز مقامات پر آباد دوستوں اور رشتے داروں سے آپ کے رابطوں کے انداز کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دے گی۔ہولو پورٹیشن ایک نئی طرز کی ٹیکنالوجی ہے جو آپ کے تھری ڈی امیج کو دنیا میں کسی بھی جگہ ٹیلی پورٹ کردے گی اور آپ دوسری جانب اپنے دوست یا رشتے دار سے بالکل اس طرح مل سکیں جیسے وہ آپ کے دوبدو ہو۔
اس ڈیوائس کے لیے کمرے میں متعدد تھری ڈی کیمرے لگائے جاتے ہیں جو کسی بھی فرد کے مختلف انداز سے تصویریں لیتے ہیں، پھر یہ کیمرے مائیکروسافٹ کو ہولوگرافک گلاسز ہولو لینس تک وہ ڈیٹا پہنچاتے ہیں جو انہیں رئیل ٹائم میں حقیقی شخص جیسی شکل میں ڈھال دیتا ہے۔جب یہ عمل مکمل ہوجاتا ہے تو اس عکس کو دنیا میں کسی بھی جگہ بھیجا جاسکتا ہے بس شرط یہ ہے کہ دوسرے شخص کے پاس بھی ہولو لینس موجود ہوں۔مائیکروسافٹ کے ہولو لینس کو 30 مارچ سے منتخب ڈویلپرز کو فراہم کیا جائے گا اور ہولو پورٹیشن کے اضافے سے ہٹ کر بھی یہ ڈیوائس آپ کو ویڈیو گیمز میں داخل ہونے اور مختلف شہروں کی ورچوئل سیر کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…