منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ڈپریشن اور مایوسی سے نجات کا آسان نسخہ، اپپسلا یونیورسٹیکی نئی تحقیق

datetime 30  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک)کیا آپ اکثر مایوسی یا ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں؟یا آپ کے دوست کو ہر وقت ذہنی تناﺅ تنگ کیے رکھتا ہے؟ اگر ہاں تو ایک معمولی سی عادت زندگی میں خوشگوار تبدیلی لا سکتی ہے۔ سوئیڈن کی اپپسلا یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہونٹوں کو محض اوپر کی جانب کھینچ دینا یعنی مسکراہٹ ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے۔ تحقیق کے مطابق انسان دیگر افراد کے چہروں کے تاثرات پر فوری ردعمل کا اظہار کرتا ہے اور محض 30 ملی سیکنڈ میں دماغ دیگر افراد کے جذباتی تاثرات جیسے مسکراہٹ یا رنجیدگی کو شناخت کرکے ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ دماغی ردعمل کا انسانوں کو احساس تک نہیں ہوتا یا وہ غیر شعوری ہوتا ہے مگر اس سے ہماری ذہنی حالت میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ محققین کے بقول سامنے کھڑے فرد کے چہرے کے تاثرات کا عکس قدرتی طور پر ہمارے چہروں پر بھی جھلکنے لگتا ہے۔ تو اگر آپ کسی کے سامنے مسکرا دیتے ہیں تو اس کے مسائل میں تو مددگار ثابت نہیں ہوتے مگر ان کے مزاج پر ضرور خوشگوار اثرات مرتب ہو جاتے ہیں۔ محققین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ تکلیف کی حالت میں اگر مسکرایا جائے تو اس کی شدت میں کمی آنے لگتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…