اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد کے ڈی چوک پر جاری ملک کی سیاسی جماعتوں کا دھرنا آج چوتھے روز بھی جاری ہے، حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات آج دن 12بجے ہونگے۔ نجی ٹی وی چینل کیمطابق ممتاز قادری کے چہلم پر دیا جانے والا دھرنا اسلام آباد کے ڈی چوک پر آج چوتھے روز بھی جاری ہے ، انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج دوپہر 12بجے ہوگا ، اسلام آباد میں موبائل فون اور میٹرو بس سروس بھی تاحال بند ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔اسلام آباد انتطامیہ نے ریڈ زون کی سیکیورٹی سخت کر دی ہے اور ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بھی بند ہے