ہانگ کانگ (نیوز ڈیسک) ایشیائی حصص بازاروں میں حصص کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا جس کی وجہ نیویارک مارکیٹ میں تیزی اور فیڈرل ریزرو کی سربراہ کی پالیسی تقریر کے انتظار میں سرمایہ کاروں کی محتاط کاروباری سرگرمیاں ہیں۔ٹوکیو کا اہم ترین نکی۔225 انڈیکس وقفے تک 27.83 پوائنٹس (0.16 فیصد) گرنے کے بعد 17106.54 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 3.91 پوائنٹس (0.28 فیصد) کمی کے بعد 1377.94 پوائنٹس پر آگیا۔ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی جہاں ہینگ سینگ انڈیکس 40.71 پوائنٹس (0.20 فیصد) اضافے کے بعد 20386.32 پوائنٹس رہا۔چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.11 پوائنٹس گر کر 2956.71 پوائنٹس جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 3.49 پوائنٹس (0.19 فیصد) بڑھنے کے بعد 1871.17 پوائنٹس رہا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں