اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ساحلی علاقوں میں اگنے والے درخت کا پھل، ناریل معدنیات،وٹامن اور دیگر غذائیات کا خزانہ ہے۔اس پھل کا تیل بھی نکلتا ہے جو کھانا پکانے کے علاوہ بہت سے فوائد رکھتا ہے۔زمانہ قدیم سے خواتین و مرد اپنی جلد کی حفاظت کے لیے اسے استعمال کر رہے ہیں۔اس ضمن میں ناریل کے تیل کے چھ کارا?مد ٹوٹکے درج ذیل ہیں:
٭…جلد تروتازہ بنائیے : چہرے کی جلد کو خوبصورت اور تر و تازہ کرنے کے لیے ناریل کے تیل میں تھوڑی سی چینی ملا کر اسے چہرے پر دس منٹ تک لگائیے۔یوں جلد کے مردہ خلیے ختم ہوجاتے ہیں۔اگر تیل میں چینی کی جگہ نمک ملا کر کچھ روزانہ استعمال کیا جائے تو یہ جلد کو چھوت اور دانوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
٭…دانتوں کی مضبوطی: یوں تو دانت مضبوط رکھنے کے لیے مارکیٹ میں کئی طرح کے ٹوتھ پیسٹ دستیاب ہیں، لیکن یہ ٹوٹکہ زیادہ کارآمد ٹوتھ پیسٹ ثابت ہوسکتا ہے۔تھوڑا سا ناریل کا تیل اور نمک دانتوں میں روزانہ تین سے چار منٹ تک لگاکر رکھئیے۔اس ترکیب سے دانت مضبوط، کیڑوں سے پاک اور چمکدار رہتے ہیں۔
٭…بالوں کی صحت: ناریل کے تیل کا استعمال بال ٹوٹنے سے بچاتا آ اور انہیں لمبا اور گہرا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔اب انکشاف ہوا ہے کہ ناریل کا تیل اور لیموں کا رس ہم وزن ملا کر بالوں پر لگایا جائے ،تو وہ طویل عرصہ سفید نہیں ہوتے۔یوں یہ نسخہ بالوں کو سیاہ رکھنے میں کام آتا ہے۔
٭…پھٹی ہوئی ایڑیاں: ناریل کے تیل کی چوٹ ٹھیک کرنے کی خصوصیت سے سب واقف ہیں، لیکن اگر ہر رات سونے سے پہلے پاوﺅں پر ناریل کا تیل لگا کر موزے پہن لیے جائیں تو پاﺅں کی پھٹی ہوئی ایڑیاں ایک ہفتے میں ٹھیک ہوسکتی ہیں۔
٭…ہونٹ پھٹ جائیں تو: ناریل کے تیل میں فطری طور پر جلد کو نرم و ملائم رکھنے کی کمال کی خصوصیت موجود ہے۔یہ تیل ہونٹوں کے لیے بھی مفید ہے۔ اگر رات کو ہونٹوں پر تھوڑا سا ناریل کا تیل لگا کر سویا جائے تو ہونٹ کسی بھی موسم میں پھٹنے سے بچ سکتے ہیں۔
ناریل کے ایسے فوائد جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پاکستان ایران سے ناراض ہو گیا ہےیہ ناراضگی اس خط سے شروع ہوئی جو دینے کیلئے۔۔۔جاوید چوہدری کا حیران...
-
راولپنڈی، نالے سے ملنے والی بوری بند لاش آستانے کے پیر کی نکلی
-
سندھ ہائیکورٹ نے رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
19، 22، 26 اور 29 جولائی کو کن علاقوں میں بجلی بند رہے گی؟ شیڈول جاری
-
سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری، الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
-
ایران کا جے ڈی وینس کو خفیہ پیغام ، ٹرمپ کے داماد سے متعلق سنسنی خیز انکشاف
-
فیفا ورلڈکپ، دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو سیمی فائنل میں فتح کا جشن مہنگا پڑنے کا امکان
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
فیصل آباد،قرض کے بدلے شوہر ہاتھوں فروخت ہونے والی تین بچوں کی ماں نادیہ کی کہانی نے دل دہلا دیئے
-
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی
-
پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال پر برطانوی حکومت متحرک ہوگئی
-
اکاؤنٹ سے 28 لاکھ روپے نکل گئے، شہری کو بینک سے بروقت میسج آیا نہ الرٹ!
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کو نئی سہولت فراہم کر دی



















































