جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

ایران پڑوسی ممالک کے امورمیں مداخلت سے بازرہے،سعودی عرب کا انتباہ

datetime 28  مارچ‬‮  2016 |

الریاض(نیوز ڈیسک)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے کہاہے کہ اگر ایران معمول کے مطابق تعلقات کا خواہش مند ہے تو اسے سعودی عرب اور پڑوسی ممالک کے امور میں مداخلت سے رکنا ہوگا اور ساتھ ہی خطے میں دہشت گرد گروپوں کو جنم دینے سے بھی باز رہنا ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں الجبیر نے باور کرایا کہ سعودی عرب نے کئی دہائیوں سے ایران کی جانب امن کا ہاتھ بڑھا رکھا ہے تاہم اس کے مقابل مملکت کو کچھ حاصل نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ 1979ءمیں خمینی کے انقلاب کے بعد تقریبا 35 برسوں سے ہم نے ایران کی جانب اپنا ہاتھ بڑھا رکھا ہے مگر اس کے بدلے ہمیں کچھ نہیں ملا۔ ہم نے ایران کے ساتھ پرامن تعلقات کا ارادہ کیا جس کے بدلے ہمیں اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت، مناسک حج میں رکاوٹ، اپنے ایک سفارت کار کی ہلاکت، اپنے سفارت خانے پر حملوں کے ساتھ ساتھ ان دہشت گرد گروپوں کا بھی سامنا کرنا پڑا جن کو ایران نے مملکت اور پڑوسی ممالک میں نصب کیا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…