اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردوں کی نرسریوں کو ختم کرکے عوام کے جان ومال کو دہشتگردوں سے بچائے ۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسر کی گرفتاری پر حکومت ان کیمرہ بریفنگ دے اور را کے نیٹ ورک کو پاکستان میں غیر مستحکم کرے ۔ پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت وقت کا فرض ہے کہ ملک کے تمام خطوں میں موجود دہشتگردوں کی نرسریوں کو ختم کرے اور پاکستان کے نہتے عوام کی جان ومال کو دہشتگردوں سے حفاظت کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کا پرامن ملک تھا پتہ نہیں کسی کی نظر پاکستان کو لگ گئی ہے پاکستان میں مذہب کے نام پر کوئی مسائل نہیں تھے مذہب کے نام پر ونے والی دہشتگردانہ ارو بزدلانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار افسر کے حوالے سے ان کیمرہ اجلاس بلائے اور بریفنگ دے کر اعتماد میں لے انہوں نے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے پاکستان میں را کے نیٹ ورک کو غیر مستحکم کرے اور ان کے انجام تک پہنچائے، انہو ں اسلا م آ با د میں جا ری مظا ہر ے کے حوالے سے کہا کہ پر امن احتجا ج ہر کسی کا حق ہے مگر ریڈ زو ن میں احتجا ج اور تو ڑ پھو ڑ حکو مت اور انتظا میہ کی نا اہلی ہے
حکومت دہشتگردوں کی نرسریوں کو ختم کر ے ،خورشید شاہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































