جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

، دہشتگرد اپنا انجام دیکھ کر بزدلانہ وار کر رہے ہیں ‘وزیر اعظم نواز شریف

datetime 28  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکے سمیت ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان ، چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صوبائی قیادت نے وزیر اعظم نواز شریف کو گلشن اقبال پارک سانحہ کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ تفصیلی بریفنگ دی ۔ آئی جی پنجاب کی طرف سے اجلاس کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی کے تناظر میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔وزیر اعظم نواز شریف نے سانحہ پر انتہائی رنج و غم کا اظہار اورغمزدہ خاندانوں کےساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک بہت بڑا سانحہ ہے لیکن ہم دشمن کو اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دہشتگرد اپنا انجام دیکھ کر بزدلانہ وار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے تمام ادارے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے دہشتگردی کے خلاف عزم کو متزلز ل نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر حال میں دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے ۔ ہمیں بحیثیت قوم تمام تفرقات سے آزاد ہو کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کو علاج معالجے سمیت ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔سانحہ کے شہداءکے لواحقین سے بھی مسلسل رابطہ رکھا جائے اور ان کی ہر ممکن امداد کی جائے ۔ قبل ازیں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور دھماکے زخمیوں کی عیادت کی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم نے فرداً فرداًتمام زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کےلئے دعا کی ۔ اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس نے وزیر اعظم کو ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات بارے بھی بریفنگ دی ۔وزیر اعظم نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…