لاہور (نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ لاہور کے باعث تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا اور پارٹی رہنماﺅں کو لاہور کے شہدا کے لئے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دکھ کے ان لمحات میں سیاست نہیں ہو سکتی اور نہ کرنی چاہئے۔ غم کی اس گھڑی میں پیپلزپارٹی اور پورا ملک متاثرین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں دہشتگردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر بتا دیا کہ انکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔