لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں حملہ کرنیوالا خودکش بمبار کون تھا؟ حیر ت انگیز انکشاف، تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور میں خودکش حملہ کرنے والے خودکش بمبار کا یوسف تھا اور مظفر گڑھ سے تعلق رکھتا تھا، جائے وقوعہ سے اس کے شناختی کارڈ کی کاپی ملی ہے ۔اس کے چہرے سے شناخت کی گئی ہے جس کے بعد مزید معلومات کا حصول ممکن ہوا ہے ،اب تک زیادہ ترخودکش حملہ آوروں کی یا تو نشاندہی نہیں ہوسکی یا پھر وہ قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ثابت ہوئے تھے یہ پہلا موقع ہے کہ خودکش بمبار کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ سے معلوم ہوا ہے ،حساس ادارے اور اہم شخصیات ایک عرصے سے جنوبی پنجاب میں مبینہ کیمپوں کے بارے میں آگاہ کرتی رہی ہیں اور اس علاقے میں بڑے آپریشن کا کہاجاتارہا ہے لیکن باوجوہ ایسا آج تک نہیں ہوسکا، لاہور خودکش حملے کے بعد یہ یقینی ہوگیا ہے کہ اب فوجی آپریشن کا اگلا ٹارگٹ ساﺅتھ پنجاب ہوگا او رجلد ہی یہ قدم اٹھانا پڑے گا ، واضح رہے کہ پنجاب حکومت ایک عرصے سے جنوبی پنجاب کے بارے میں ایسی اطلاعات کی تردید کرتی رہی ہے اور اس بات سے انکار کرتی رہی ہے جبکہ ایجنسیز اور اہم شخصیات کا مسلسل یہ دعویٰ رہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں خودکش بمبار تیار ہورہے ہیں اس علاقے میں انتہا پسند تنظیمیں سرگرم عمل ہیں ،لاہور دھماکے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ اس علاقے میں گڑ بڑ ہے اور اب یقینی ہوگیا ہے کہ اس علاقے میں فوج اور سیکورٹی ادارے ٹارگٹڈ آپریشن کریں۔