اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد میدان جنگ بن گیا،مظاہرین پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے،مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لئے پنجاب پولیس بھی طلب، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مظاہرین ڈی چوک سے آگے بڑھ گئے ہیں اور شدید آنسو گیس کی شیلنگ جاری ہے ،اسلام آباد کی طرف مارچ کر نے والے ہزاروں شرکائاور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیںاحتجاجی مظاہرین نے اچانک پارلیمنٹ ہاوس کی طرف مارچ شروع کردیا۔پولی کلینک ہسپتال سمیت پمز اوردیگر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، پولیس اور حساس ادارے کی بھاری نفری اسلام آباد طلب،شدید ترین آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث ڈی چوک اور پولی کلینک ہسپتال کے گرد و نوا ح میں سانس تک لینا دشوار ہوگیا،سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔جگہ جگہ اسلام آباد کو راستے بند کرکے سیل کرنے کاسلسلہ جاری۔