اسلام آباد(نیوزڈیسک)چاہ بہار میں پاکستان مخالف نیٹ ورک پر پاکستان نے ایران کو قانونی مراسلہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ¾بلوچستان سے پکڑے گئے ایجنٹ کل بھوشن کا ساتھی راکیش عرف رضوان اب چاہ بہار میں ’را‘ کا سیکنڈ ان کمانڈ ہے ¾پاکستان نے ایران سے ’را‘ کی سرگرمیوں اور نیٹ ورک کی تفصیلات دینے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق پاکستان نے مطالبہ کیا کہ ایران میں’را‘ کی سرگرمیوں اور نیٹ ورک کی معلومات فراہم کی جائیں ¾ بلوچستان میں پکڑا جانے والا ’را‘ کا ایجنٹ کل بھوشن یادو چاہ بہار سے پاکستان آیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق کل بھوشن سنگھ کا ساتھی راکیش عرف رضوان اب بھی چاہ بہار میں موجود ہے ¾ چاہ بہار میں بھارتی ایجنٹ راکیش عرف رضوان وہاں ’را‘ کا سیکنڈ ان کمانڈ ہے۔وزیر داخلہ چودھری نثار نے گزشتہ روز ایرانی ہم منصب عبدالرضا سے ملاقات میں را کامعاملہ اٹھایاتھا۔