لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ خوراک کی جانب سے پنجاب میں گندم کی خریداری کے لئے 376 پرچیز سینٹرز قائم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں،جو 10اپریل سے فعال ہو جائیںگی۔محکمہ خوراک کی جانب سے پنجاب میں گندم کی سرکاری خریداری کےلئے 376 پرچیز سینٹرز قائم کیے جانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں،گندم کی خریداری کےلئے 10اپریل سے پرچیز سینٹرزفعال ہو جائیں گے۔بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ضلعی کلیکٹروں کو ہدایات جاری کی کہ اپریل تک گندم کے کاشت کاروں کا ریکارڈ مرتب کرکے محکمہ خوراک کے ضلعی افسروں کو بھیجا جائے , محکمہ خوراک کی جانب سے 2 اپریل تک سرکاری گندم کی سٹوریج اور ترسیل کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔