اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت گیس لوڈشیڈنگ میں بہت حد تک کمی ہوئی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تمام صنعتی زونز سمیت گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس اور فرٹیلائزرز کو بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قطر سے ایل این جی گیس کا معاہدہ سب سے سستا اور شفاف طریقے سے کیا ہے جسے کئی عالمی اداروں نے سراہا بھی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گیس کی چوری کے حوالے سے خیبر پختونخوا پہلے نمبر پر ہے کیونکہ جتنی گیس خیبرپختونخوا میں چوری ہوتی ہے ملک کے کسی اور علاقے میں نہیں ہوتی۔