رحیم یار خان(نیوز ڈیسک)چےئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب میں مسلم لیگ (ن)کو ہنی مون پیریڈ دیا،اور کوئی اپوزیشن نہیں کی جس کو ہماری کمزوری نا سمجھا جائے،پنجاب میں جمہوریت نہیں ہے بادشاہت بنی ہوئی ہے،حیرانگی کی بات ہے کہ شریف برادران میری ایک تقریر برداشت نہیں کرسکے اور ساؤنڈ سسٹم کی تارویں کاٹ دیں،پاکستان میں پارلیمنٹ،عدالت اور میڈیا ربڑ اسٹیمپ ہیں۔ان خیالات کا اظہار چےئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے پنجاب کے نومنتخب چیرمینوں سے خطاب کے دوران کیا۔چےئرمیں پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ تخت لاہور کی آمریت کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی، کیونکہ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی تعداد کم ہے اس لیے زیادہ جدوجہد کرنی ہوگی،پنجاب میں جمہوریت نہیں ہے، مگر پیپلز پارٹی کی اکثریت موجود ہے صوبائی حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے،انہوں نے کہاپنجاب میں ایک تقریر کرنے آیا تو سسٹم خاموش کرادیے گئے،حیران ہوں کہ وزیرعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف میری ایک تقریر برداشت نہیں کرسکے،سندھ میں اپوزیشن ایک بھی نشست ہم سے نہیں جیت سکی،چیرمینوں کو مشورہ دیتا ہوں عوام سے رابطے میں رہیں،میڈیااورعدالت ہمارے ساتھ نہیں ہیں،مل کر انکے خلاف جدوجہد شروع کریں گے،پاکستان میں پارلیمنٹ،عدالت اور میڈیا ربڑ اسٹیمپ ہیں۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کاکہناتھا کہ یوتھ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں،پیپلزپارٹی کے کارکنان اور لیڈروں نے سیاست میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، ہمارے پارٹی چےئرمین بلاول بھٹو نے جنوبی پنجاب سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے،مسلم لیگ (ن)پیپلزپارٹی کی کامیابی سے پریشان ہے۔#/s#