اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف(کل) اتوار کودورہ امریکہ کیلئے روانہ ہونگے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف برطانیہ میں 2 روز قیام کریں گے جسکے بعدوزیراعظم امریکاجائیں گے جہاں وہ 31 مارچ کونیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم برطانیہ میں قیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کرینگے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوازشریف امریکی صدر اوباما سے ملاقات کرینگے جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اورپاکستانی کوششوں کے امور پر بات چیت ہوگی ۔