پشاور(نیوز ڈیسک)پشاورپولیس اورسیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا۔ جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئیں۔پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن کرسچن کالونی، چراغ آباد اور ملحقہ علاقوں میں کیاگیا۔ آپریشن کے دوران ایک افغان باشندے سمیت 15 مشتبہ افرادکو حراست میں لیاگیا۔مشتبہ افرادکے قبضہ سے ایک پستول، درجنوں کارتوس اور منشیات برآمدہوئیں۔ مشتبہ افرادکو تھانہ پھندو منتقل کرکے مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔