بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

ایران پاکستان کی گیس،پٹرول اور بجلی کی ضروریات پوری کرسکتا ہے:ایرانی صدر حسن روحانی

datetime 27  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام پاکستان کے انتہائی قریب ہیں اور ہمارا پاکستان کے ساتھ قریبی رشتہ موجود ہے،ایران پاکستان کو گیس ،پٹرول اور بجلی کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ایران کے ساتھ ریل اور زمینی راستے کے ذریعے جوڑا جاسکتا ہے،ہمارے سائنسدانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ وفاقی دارالحکومت میں سکالرز اور مفکرین سے بات کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی گیس ،پٹرول اوربجلی کی ضرورت ایران پوری کرسکتا ہے۔یہ وقت کی ضرورت ہے کہ مسلمان ایک ہوجائیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ کریں۔اگر کوئی برا وقت آیا تو ایران کی عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور پاکستان کی عوام ایران کے ساتھ ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے دشمن چاہتے ہیں کہ ہم آپس میں جنگ کرتے رہیں اور وہ ہمیں اسلحہ بیچتے رہیں ۔ ’دشمن چاہتا ہے کہ ہم جنگ کرتے رہیں اور اسلام کی سرزمین ویران ہوتی رہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آپس میں لڑ کے یہودیوں کو مسکرانے پر مجبور کر دیا ہے، کیا ہوا ہے کہ مشرق وسطی میں یہودی ایک مطمئن اور آرام دہ زندگی گزار رہے ہیں اور مسلمان ایک دوسرے کا خون بہا رہے ہیں ،ایک دوسرے کی جان کے پیاسے ہیں، کیوں شام تباہ ہو گیا ہے، کیوں عراق برباد ہو گیا ہے ، کیوں یمن تہہ و بالاگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں اور میرے ہمراہ آنیوالا وفد پاکستان کے عزیز،فہیم، صاحب ثقافت ہمسایہ اور ہمارے پیارے بھائی پاکستان کے عوام کے مہمان ہیں ۔ ایران اور پاکستان کے عوام کے درمیان تعلق ایک خاص قسم کا تعلق ہے جس کی تاریخی ، دینی ، ثقافتی ، ادبی ، علمی ، ہنری اہمیت ہے۔ گویا یوں کہنا مناسب ہو گا کہ ہم ایک ہی درخت ہیں جس کی شاخیں مختلف ہیںلیکن ہماری جڑیں ایک ہیں ، ہم سب ایک سی جڑوں کے حامل ہیں۔ اہل ایران کے ذہنوں میں سعدی ، حافظ، اقبال ہیںاور یہ سب ایسے دانشور ہیں جن کا تعلق دونوں ممالک کے عوام سے جڑا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دو عظیم اقوام ہیں جن کی سرزمین اسلام کی تاریخ سے جڑی ہے ۔انہوںنے کہا کہ آج اسلام ماضی کے کسی بھی زمانے سے بڑھ کر ہمارے ایثار و قربانی کی توقع رکھتا ہے ، اسلام ہمیشہ غریب الوطن رہا ہے لیکن آج وہ دن ہے کہ ہم اسلام کی غریب الوطنی کو محسوس کرتے ہیں اور یہ کتنی غلط بات ہے کہ کچھ لوگ اسلام کے نام پر تفرقہ پسندی پھیلا رہے ہیں ۔’اس سے زیادہ بری بات اور کیا ہوگی کہ اسلام کے نام اور جہاد کے نام پر انسانوں کو قتل کیا جارہا ہے اور ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو یہ سب کچھ اسلام کے نام پر کررہے ہیں۔‘ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اسلام محبت کے سوا کچھ نہیں،پیغمبر اسلام ﷺکی حدیث ہے کہ دین محبت کے سوا، عشق کے سوا، دوستی کے سواانسان کو کچھ نہیں سکھاتا ۔ کیا پیغمبر اسلام ﷺنے نہیں فرمایا کہ لاالہ اللہ کہتے ہی فلاح اور نجات کا راستہ ہمارے سامنے آجاتا ہے ۔ ہمیں آج ضرورت ہے کہ اسلام کی سچی ثقافت کو دنیا کے سامنے متعارف کروائیں اور ایسا ہرگز نہ ہونے دیں کہ فریب کار گروہ اسلام کے نام پر ہمارے عظیم پیغمبر ﷺکے ماننے والوں پر تلوار کھینچتا ہے کو نہ روکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ، انسان کشی ، مسلمان کشی اس قدر برا فعل ہے جس کا کوئی اندازہ نہیں کیا جاسکتا یہ لوگ صرف بے گناہ مسلمانوں کو قتل نہیں کرتے بلکہ یہ اسلام کی حقیقت کو ذبح کرتے ہیں۔ ’اقبال نے کہا تھا کہ ہم ایک ہی صبح کی شبنم ہیں، ہم سب ایک ہیں ، ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، ہم سب مسلمان ہیں ، شیعہ کوسنی کے مد مقابل نہیں ہونا اور نہ ہی سنی شیعہ کے مقابل آسکتا ہے۔ ہمارا تشخص اسلام ہے، ہماری شناخت اسلام ہے۔ کیا سارے مسلمانوں کے درمیان اخوت کا رشتہ موجود نہیں تھا ،سب ایک ہی صف میں پیغمبر ﷺکی اقتداءمیں نماز کے لئے کھڑے ہوتے تھے اورسب عمر ہ و حج کے وقت ایک جیسے احرام میں ایک دوسرے کے ساتھ لبیک کہتے تھے، کیا ہوا ہے کہ ہم مسلمان ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہو گئے ہیں ۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں 50فیصد سے زیادہ یونیورسٹی کی طالبعلم خواتین ہیں ، ہم خوش ہیں کہ ہماری بہت سی یونیوسٹییوںمیں اساتذہ خواتین ہیں،ہماری بہت سی مفکرین ڈاکٹرز، کنسلٹنٹس خواتین ہیں۔ ہمارے سائنسدانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے،ہمیں چاہئے کہ علم اور دانش کے راستے اپنی طاقت کو آگے بڑھائیں اور ہمیں چاہئے کہ اقتصادی قوت، اسلام کی اقتصادی قوت کوتقویت دیں۔’ہم اسلامی دنیا میں سرمایہ کاری کیوں نہ کریں،اقتصاد آج کے مسلمانوں کی طاقت ہے۔ہماری تجارت بیگانوں کے ساتھ کیوں ہو،ہم کیوں نہ آپس میں تجارت کریں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی ، ایران کی ترقی اور ایران کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ ہم دونوں ممالک کی ترقی ایک دوسرے کے ساتھ وابستہ ہے ، ہم پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں، ہماری اور آپ کی عظمت ایک ہی عظمت ہے، آپ کی طاقت اور ہماری طاقت ایک ہی ہے، ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ کوئی مشکل وقت آیا تو ایرانی اور پاکستانی عوام ایک دوسرے کے ساتھ ہوں گے ۔ قبل ازیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ،اقتصادی معاملات ،توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے ،توانائی کی ضرورت پور ی کرنے ،سرحدی سیکیورٹی ،علاقائی ،عالمی اور اسلامی دنیا کو در پیش مسائل پر بات چیت کی گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…