جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

وفاقی حکومت کی جانب تاجر ،ٹریڈرز ،امپورٹرز اور ایکسپوٹرز کے لئے خوشخبری

datetime 26  مارچ‬‮  2016 |

فیصل آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب تاجر ،ٹریڈرز ،امپورٹرز اور ایکسپوٹرز کے لئے خوشخبری پر بغیر کا غذات پکڑے جانے والے سامان کا سات دن تک کیس رجسٹرڈ نہ کرنے فیصلہ کیا گیاہے سات دن میں متعلقہ پارٹی کا غذات پیش کرنے میں ناکام رہی توکارروائی کی جائے گی، تاجر ،ٹریڈرز ،امپورٹرز اور ایکسپوٹرزکو چاہئے کہ وہ فیصل آباد ڈرائی پورٹ کو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ بزنس سرگرمیوں میں اضافہ ہو ، ڈرائی پورٹ پر رکے ہوئے 300 کنٹینر ز کو کلئیر کر کے کروڑوں روپے کاریونیو حاصل کیا گیا، ان سرگرمیوں میں اضافہ کے ساتھ ہی مقامی سطح پر روزگار بڑھے گا اور شہر میں خوشحالی بڑھتی ہوئی دکھائی دے گی جس سے امن و امان میں بہتری کے ساتھ ساتھ کرائمز پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔یہ بات کلکیٹر کسٹمز ذوالفقار علی چوہدری نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہ نتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی- انہوں نے کہا کہ FBR میں مختلف محکمہ جاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ڈرائی پورٹ دوبارہ سے ایکٹیو ہوا ہے اور ایف بی آر کو کروڑو ں کا ریونیو ملنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بہتر روزگار بھی ملا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد آنے کے بعد میرے لئے سب سے اہم چیلنچ رکے ہوئے کنٹینر ز کو کلئیر کروانا تھا۔اس وقت ڈرائی پورٹ پر 300 کنٹینرز رکے ہوئے تھے اور جن میں سے 41 کھل چکے تھے اور چار ایسے تھے کہ جن کا سامان بھی مکس ہوچکا تھامگر میں نے آتے ہی سب سے پہلے انھیں کلئیر کروایا۔اس سے کروڑوں روپے کاریونیو جو رکا پڑاتھا وہ حکومتی خزانے کا حصہ بنا- ہماری ٹیم نے یہ کام دوسے تین ماہ میں مکمل کر دکھایا۔انہوں نے چیمبر پریزیڈنٹ کے خطبہ استقبالیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بزنس فیصل آباد میں ہوتاہے مگر کراچی جاکر یہ بزنس کراچی کے کھاتے میں شامل ہوجاتاہے۔فیصل آباد کو سیاسی اور انٹر نیشنل لیول پر وہ اہمیت نہیں ملتی جو ملنی چاہیے یہ اسی وقت ممکن ہو گا جب فیصل آباد ڈرائی پورٹRevive ہو گی ۔اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ تاجروں،ٹریڈرز امپورٹر اور ایکسپوٹرکو فیصل آباد ڈرائی پورٹ کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ہوگاتاکہ بزنس ایکٹویٹی بڑھے اور ڈرائی پورٹ بھی Reviveہو۔انہوں نے چیئرمین ڈرائی پورٹ شیخ مختار احمد اور فونڈر چیئرمین ڈرائی پورٹ میاں محمد لطیف کے ڈرائی پورٹ کو ریوائیو کرنے کی کوششوں کو سراہا -انہوں نے کہا کہ ہم نے محکمہ کے بھتہ مافیا کو کنٹرول کیا ہے ۔اب امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو اس حوالے سے کوئی شکایت نہیں ہو گی ۔میں اس موقع پر اپنے تاجر بھائیوں کو یہ خوشخبری بھی دیتا ہوں کہ آئندہ سڑک پر بغیر کا غذات پکڑے جانے والے سامان کا سات دن تک کیس رجسٹرڈ نہیں ہو گا لیکن اگر سات دن تک بھی متعلقہ پارٹی کا غذات پیش کرنے میں ناکام رہے گی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…