جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

”را” کے گرفتار افسر نے پاکستان میں دہشت گردوں کو کروڑوں ڈالر دئیے

datetime 26  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کل بھوشن یادیو نے ایرانی شہر چاہ بہار کی جیولرز شاپ میں بیٹھ کر کروڑوں ڈالر سے پاکستان میں دہشتگردی کا خفیہ آپریشن چلایا ، 6 ماہ میں دو بار “را” کے سربراہ سے ملا ، افغان خفیہ ایجنسی سے بھی رابطے میں تھا ہے کہ حکومت نے امریکہ سمیت چھ بڑی عالمی طاقتوں سے معاملہ اٹھا دیا ، نیٹ ورک کے مزید کئی افراد گرفتار کر لئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو جنہیں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا ہے ان کے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں یہ انکشاف کیا گیا کہ کل بھوشن یادیو نے ایرانی ساحلی شہر چاہ بہار میں جیولرز شاپ کھولی اور وہاں سے پاکستان میں کروڑوں ڈالر کا خفیہ آپریشن چلایا، “را” افسر نے قرآن پاک کی تعلیم بھی حاصل کی، کل بھوشن یادیو چھ ماہ میں دوبار “را” کے سربراہ راجندر کھنہ سے ملاقات کی ، ملزم کے انکشافات پر نیٹ ورک کے کئی لوگ گرفتار کر لئے گئے۔پاکستانی حکومت نے معاملہ امریکہ سمیت چھ ممالک کیساتھ اٹھا دیا ہے ، تمام پاکستانی سفارتخانوں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس سے پہلے یہ انکشاف کیا گیا کہ کل بھوشن یادیو حسین مبارک پٹیل کے نام سے ایرانی ویزے پرپاکستان آیا ، ملزم کی تصویر، نیوی کا شناختی نمبر ، بھارتی پاسپورٹ اور ویزے کی کاپی بھی دکھائی گئیں۔بھارت کی پاکستان دشمنی اب ڈھکی چھپی ہے ، نہ یہ لفاظی والا معاملہ ہے ، حکومت کو چاہئیے کہ انڈین سازش کا پردہ زور و شور سے بے نقاب کرے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…