اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایرانی صدر حسن روحانی نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی غیر معمولی کامیا بیاں قابل تحسین ہیں۔ایران کے صدر حسن روحانی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ہفتہ کو اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دور ان خطے کی سکیورٹی اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سرحدی سکیورٹی اور دونوں ممالک کو باہم منسلک کئے جانے کے حوالے سے امور بھی زیر غور لائے گئے ۔ایرانی صدر نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہاکہ آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی غیر معمولی کامیا بیاں قابل تحسین ہیں ۔پاک فوج کے سربراہ نے اس موقع پر پاکستان کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا جنرل راحیل شریف نے پاکستان کے اندرونی معاملات بالخصوص بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے معاملہ سے بھی ایرانی صدر کو آگاہ کیا۔