نئی دہلی(نیو زڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان میں 35 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔بھارتی میڈ یا کے مطابق بھارت میں 35 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانیوں کو راجستھان پولیس نے حراست میں لیا ے جن میں مرد اور خواتین بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے پاکستانیوں کے پاس صرف ماتھورا اور ہریدوار کا ویزا تھا،۔راجستھان پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی حراست کی اطلاع اعلیٰ حکام کو کر دی گئی ہے اور حکام کی ہدایت کی روشنی میں پاکستانیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی گرفتار پاکستانیوں کو صوبہ سندھ کے شہر میرپور خاص،عمرکوٹ اور تھر پارکر سے تھا اور یہ لوگ موناباؤ کے راستے بھارت پہنچے تھے اور بھارتی شہر ضلع رام دیورا میں مندر کی یاترا کیلئے جانا چاہتے تھے ۔