جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

امریکا نے داعش کے ہاتھوں یرغمال خاتون شہری کی ہلاکت کی تصدیق کردی

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 امریکی حکومت نے جنگجو تنظیم داعش کے ہاتھوں یرغمال خاتون شہری کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت نےجنگجو تنظیم داعش کے ہاتھوں یرغمال خاتون شہری کائلا موئیلر کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے ایک بیان میں خاتون کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کائلا موئیلر نے امریکا کے صحیح تشخص کی نمائندگی کی ہے تاہم امریکا ان کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں ضرور لائے گا۔

امریکی حکام کے مطابق جنگجو تنظیم داعش کی جانب سے ہلاک خاتون کے اہل خانہ کو ان کی ہلاکت کے بارے میں پیغام بھیجا گیا تھا۔

واضح رہے کہ خاتون امریکی شہری شام میں امدادی کارکن کے طور پر اپنے فرائض کی  انجام دہی میں مصروف تھی جہاں اگست 2013 میں جنگجو تنظیم داعش نے اسے شام کے شہر حلب سے اغوا کرلیا تھا اور رہائی کے عوض 7 ملین ڈالر کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…