جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کے صدارتی محل پر حملے کی دھمکی

datetime 25  مارچ‬‮  2016 |

پیانگ یانگ(نیوز ڈیسک) شمالی کوریا نے نیوکلیئر اور بلیسٹک میزائل کے تجربات کے بعد جنوبی کوریا کے صدارتی محل پر حملے کی دھمکی دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں اداروں نے شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ کم جان ان نے ملک کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کے دوران جنوبی کوریا کے صدر پارک گیون ہائے اور دیگر سرکاری دفاتر پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا پر کسی بھی وقت حملے کے لئے ہر وقت تیار رہیں تاکہ پیش قدمی کر کے قوم کو دوبارہ یکجا کرنے کے تاریخی مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔واضح رہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان پہلے سے خراب حالات اس وقت مزید کشیدہ ہوئے جب شمالی کوریا نے رواں ماہ جنوری میں نیوکلیئر تجربہ کیا اور پھر اگلے ماہ میں دور تک مار کرنے والے راکٹ کا تجربہ کیا۔ نیوکلیئر تجربات کے باعث اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر نئی معاشی پابندیاں بھی عائد کیں ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…