اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں پاکستان پر قرضوں میں 4148 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا جس میں پاکستان کیلئے50 ڈالر قرضے کی اگلی قسط کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ دور حکومت میں پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 5 ارب 23 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جسے اتارنے کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات جاری رہیں گی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے 5 ارب 27 کروڑ ڈالر قرضے کی شکل میں مل چکے ہیں جبکہ آئی ایم ایف کو 4 ارب 41 کروڑ ڈالر قرضہ واپس بھی کیا گیا ہے۔