اسلا م آ با د (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے حاضر سروس افسر کی گرفتاری کے بعد ملک بھرمیں’را‘ سے روابط رکھنے والے افراد اور تنظیموں کی نشاندہی اور ’را‘ نیٹ ورک کے قلع قمع کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر سخت آپریشنز کر نے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔سیکیورٹی ادارے مربوط آپریشنل پلان کے تحت کراچی، بلوچستان اور دیگر صوبوں کے مختلف اضلاع میں ملک دشمن عناصر کے خلاف جلد کارروائیاں کریں گے۔ ان عناصر کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور غداری کے مقدمات درج کیے جائیں گے اورگرفتار عناصر کے مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت گرفتار ’را‘ افسر سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں میں حالات خراب اور دہشت گردوں کی مدد کر نے کے معاملات کو مودی سرکار کے سامنے اٹھائے گی اور پہلے مرحلے میں دفتر خارجہ حکومت کاپیغام مودی سرکار تک پہنچائے گا اور سفارتی سطح پرسخت پیغام دیا جائے گا کہ بھارت مداخلت سے باز رہے۔اگلے مرحلے میں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔وفاقی حکومت کے انتہائی باخبر ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی اورخفیہ ادارے اس امر کی پہلے ہی نشاندہی کرچکے ہیں کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے اور عسکریت پسند گروپس کو پس پردہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی آشیرباد حاصل ہے اور ’را‘ ان عناصر کو مالی ودیگر سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ گرفتار ’را‘ کے افسر سے تفصیلی معلومات حاصل کی جارہی ہیں کہ کراچی سمیت ملک بھر میں ’را‘ کے کن گروپس اور تنظیموں سے رابطے میں ہیں اور ان کا ایجنڈا کیاہے۔
وفاق نے ’را‘ نیٹ ورک کیخلاف سخت آپریشن کا گرین سگنل دے دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































