پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

میں نے کامیابی کے لیے تنقید کو مثبت انداز میں لیا،زرین خان

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی اداکاری زرین خان کا کہنا ہے کہ میں نے کامیابی کے لیے تنقید کو مثبت انداز میں لیا۔بھارتی ٹی وی کو اپنے ایک انٹر ویو میں زرین خان کا کہنا تھا کہ میں نے کامیابی کے لیے تنقید کو مثبت انداز میں لیا،میں جانتی ہوں کہ فلم’’ہیٹ سٹوری تھری‘‘میں کچھ بولڈ سینز تھے لیکن وہ کردار کی ڈیمانڈ تھے اسی وجہ سے وہ مجھے کرنا پڑے ،میں نے پہلی بار شرمن جوشی کے ساتھ کام کیا تھا،میں یہ کہوں گی کہ مین نے پہلے اس قسم کی فلم نہیں کی تھی۔ملکی سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مجھے لوگوں کی مدد کرنا اچھا لگتا ہے،تاہم ابھی سیاست میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،میں فیشن کا خیال ضرور رکھتی ہوں لیکن جو بھی پہن لیا جائے تو وہ فیشن ہی ہوتا ہے،میرے پرس میں ہمیشہ ڈے کریم ،نائٹ کریم ،سورج کی نقصاندہ شعاعوں سے بچانے والی پروڈکٹس اور پرفیوم لازماً موجود ہوتے ہیں،بالوں کی خوبصورتی کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بالوں میں صرف باقاعدگی سے تیل کا مساج کرتی ہیں،اداکارہ نے مزید بتایا کہ میری ذیادہ سے ذیادہ کوشش ہوتی ہے کہ میں کم سے کم میک اپ استعمال کروں ،مجھے اچھامیک اپ کرنابالکل نہیں آتا مجھے میک آرٹسٹ کی ضرورت پڑتی ہے ،مجھے درسروں سے مختلف کام کرنے کی خواہش رہتی ہے اور میں اس میں کامیاب بھی ہو جاتی ہوں۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…