پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

قطرایئرویز, دوران پرواز باپ اوربیٹے نے عملے سے جھگڑے کے بعد جہاز کا شیشہ توڑدیا

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)قطرایئرویز کی دوحا جانے والی پرواز کے دوران باپ بیٹے نے عملے سے جھگڑنے کے بعد مشتعل ہوکر جہاز کی کھڑی کا شیشہ توڑ دیا۔ اسلام آباد سے دوحا جانے والی قطرایئرویز کی پرواز کو ہنگامی طور پر اس وقت لاہورایئرپورٹ پر اتارا گیا جب باپ اور بیٹے نے جہاز کے عملے سے جھگڑنا شروع کردیا اور جھگڑا اس وقت ہاتھا پائی تک جاپہنچا جب مشتعل مسافر نے جہاز کی کھڑکی پر مکا مار کر شیشہ توڑ دیا جس کے بعد پائلٹ نے ہنگامی طور پر مسافر طیارے کو لاہور ایئرپورٹ پر اتارلیا جب کہ جہاز کی لینڈنگ کے بعد اے ایس ایف نے دونوں باپ بیٹے کو حراست میں لے لیا۔ خرم نامی مسافر کے بیٹے خالد نے موقف اختیار کیا کہ ان کے والد نے ایئرہوسٹس سے سافٹ ڈرنگ کا مطالبہ کیا لیکن عملے کی جانب سے ان کے والد کے ساتھ بدتمیزی کی گئی جس پر وہ مشتعل ہوگئے جب کہ پائلٹ نے طیارے کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کراتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ دونوں باپ بیٹے کے خلاف قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…