کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے اسٹیٹ160بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وفاقی حکومت نے فوری طور پر تین سال کی مدت کے لیے بینک دولت پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ڈائریکٹروں کا تقرر کیا ہے جن میں ڈاکٹر تقی حسن، حافظ محمد یوسف، زبیر سومرو،خواجہ اقبال حسن، ظفر مسعود، اردشیر خورشید مارکر، محمد ریاض اور سرمد امین شامل ہیں۔