بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شام میں ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی تعداد چھ ہو گئی

datetime 24  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (نیوز ڈیسک) شام میں صدر بشارالاسد کے دفاع میں لڑنے والی روسی فوج کے ایک اور اہلکار کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، جس کے بعد شام کے محاذ جنگ پر مارے جانے والے روسی فوجیوں کی تعداد چھ ہو گئی ۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق انٹر نیٹ بلاگرز نے بتایا ہے کہ فروری کے مہینے میں ایک روسی فوجی شام میں ہلاک ہوا ہے، تاہم اس کی ہلاکت کی خبر کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔روسی بلاگرز کے ایک گروپ نے انٹرنیٹ پر ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آٹھ فروری کو روسی وزارت داخلہ کے ماتحت سیکیورٹی فورسز کا ایک میجر سیرگی چوبوف شام میں مارا گیا تھا جسے ماسکو کے قریب بالا شیخا کے مقام پر دفن کیا گیا ہے۔بلاگرز کا مزید کہنا تھا کہ مقتول فوجی عہدیدار کے شام میں مشن کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم ان کا کہناتھا کہ وہ صرف اتنا جانتے ہیں کہ میجر چوبوف شام میں مارا گیا اور اسے ماسکو کے قریب دفن کیا گیا ہے۔روس کے ایک مقامی سماجی کارکن دادیک بلوف نے بتایا کہ مقتول فوجی میجر چوبوف شام میں مذاکراتی مشن پرمامور تھے۔ وہ مارٹر کاگولہ پھٹنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔خیال رہے کہ روس نے شام میں جاری فوجی کارروائیوں کےدوران اب تک اپنے پانچ فوجیوں کaی ہلاکت کی سرکاری سطح پر تصدیق کی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…