بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

سابق چیئرمین سٹیل ملز سجاد حسین کے قتل کاحکم اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ،محمد خان چاچڑ کے تحقیقاتی کمیٹی کے روبرو تہلکہ خیزانکشافات

datetime 24  مارچ‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک) فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے زیرِحراست سابق ڈائریکٹر محمد خان چاچڑ نے تحقیقاتی کمیٹی کے روبرو تہلکہ خیزانکشافات کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت کے قریبی ساتھی، فشریز کے گرفتار ڈائرکٹر محمد خان چاچڑ نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ سابق چیئرمین اسٹیل ملز سجاد حسین کے قتل کاحکم ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور نثار مورائی نے ستمبر 1998کو کیفے کلفٹن پر سلیم عرف سلو کے ذریعے بلوا کردیا، ڈیفنس فیز 8 میں فائرنگ کرکے سجاد حسین کو قتل کیا گیا تو انعام میں نثارمورائی نے چار لاکھ روپے انعام دیے۔ نومبر1998 میں نثارمورائی نے وکیل عمران عزیز کو لاہور میں مارنے کا ٹاسک 5لاکھ روپے کے ساتھ دیا۔ 30 اپریل 1999 کو لاہور میں ایڈووکیٹ عمران عزیز پر اس کے دفتر کے نزدیک فائرنگ کی تاہم عمران عزیز زخمی جبکہ اس کا منشی غلام مصطفی جاں بحق ہوا۔محمد خان چاچڑ کے مطابق چیئرمین اسٹیل ملز سجاد حسین قتل کیس میں اسے ٹرائل کورٹ نے سزائے موت دی تھی لیکن اس نے ہائی کورٹ میں اپیل فائل کی اور وہاں سے بری ہوگیا، 2007 میں جیل سے رہا ہوا تو دبئی بھجوادیا گیا جہاں 2009تک رہا، 2009میں واپس آیا تو نثار مورائی نے مجھے 5لاکھ روپے پر فشریز میں ڈائریکٹر بھرتی کرلیا۔محمد خان چاچڑ نے مزید انکشاف کیا کہ زمینوں پر قبضے میں ارشد شاہ، فرید ابڑو، نثارمورائی، حضوربخش، بابر سندھو اور آفتاب پٹھان ملوث ہیں، کرپشن سے حاصل ہونے والی رقوم کو اومنی انٹرنیشنل کے ذریعے ماہانہ ایک سے چار کروڑ روپے اعلی قیادت تک پہنچایا جاتا، ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے حاصل رقم گینگ وار کے استعمال میں آتی تھی۔ ملزم محمد چاچڑ نے انکشاف کیا کہ نثارمورائی نے ڈیفنس کی 27ویں اسٹریٹ پرگینگ وار کے کارندوں کے لیے سیف ہاوس بنارکھا تھا جبکہ جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے لیے ایک بنگلے پر قبضہ کررکھا تھا جہاں سلطان قمر صدیقی اور دیگر ڈائریکٹرز بھی موجود ہوتے اور وہاں زمینوں پر قبضے کے معاملات بھی حل کیے جاتے تھے۔محمد خان چاچڑ نے بتایا کہ اس کے قریبی ساتھیوں میں سلیم عرف سلو، نادر خان مگسی، نثارمورائی، رانا شاہد، کامران عباسی، عمر جٹ،سلطان قمر صدیقی اور بابر سندھو شامل ہیں، جے آئی ٹی کے اراکین نے ملزم کو مشترکہ تفتیش کے بعد بلیک یعنی قصوروار قرار دیا ہے اور اس کے انکشافات پر مزید تفتیش کرنے کی سفارش کی ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…